ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور: ایشیا کپ کے میچز کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں عروج پر

لاہور: ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کے تحت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کیلئے گرانڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

قذافی سٹیڈیم لاہور ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے 3میچز کی میزبانی کرے گا، ان میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم کی گرانڈ اور پچز کی تیاریوں کے حوالے سے کام تیزی سے جاری ہے۔

گرائونڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے، سکوائر میں آسٹریلین مٹی سے ایک بائونسی ٹریک تیار کیا گیا ہے۔

میچز کیلئے 3وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں،قذافی سٹیڈیم لاہور میں 3ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان اور 5ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے، 6ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ بھی قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں