English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسمی تغیرات ایک دور کا خطرہ نہیں، ڈبلیو ایچ او

القمر

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس اڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی دور رس خطرہ نہیں ہے، یہ زندگی اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہی ہے۔

گیبریئس نے  X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں جائزہ  پیش کیا۔

گیبریئس نے اس طرف توجہ مبذول کرائی  کہ دنیا بھر کو تباہ کن  جنگلات کی آگ اور سیلاب کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کی لہروں اور طویل مدتی خشک سالی کا سامنا ہے،”موسمیاتی تبدیلی کوئی دور کا خطرہ نہیں ہے۔ یہ اس وقت بھی اپنے اثرات سے زندگیوں اور ماحولیاتی نظام کو متاثر کر رہا ہے۔ آئیے اکٹھے مل کر مضر گیسوں کے  اخراج کو کم کرنےاور آگے بڑھنے کا ایک پائیدار راستے کا تعین کرتے ہیں۔”

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی نوجوان  آبادی کا مستقبل  موسمیات کے حوالے سے اٹھائے جانے والے  اقدامات سے وابستہ ہے۔

خیال رہے کہ   حالیہ ایام میں دنیا بھر میں  غیر معمولی قدرتی واقعات رونما ہوئے ہیں تو جولائی 2023 ابتک کا گرم ترین ماہ ثابت ہوا  تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے