ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کے جنگی طیاروں کا ادلب پر حملہ،2 شہری ہلاک 5 زخمی

  روسی جنگی طیاروں  کے شامی شہر ادلب پر حملے میں دو عام شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

 شامی مخالفین کے مطابق،  گزشتہ شب مقامی وقت کے مطابق  دس بجکراٹھائیس منٹ پر لازکیہ میں واقع حمیم فوجی اڈے سے پرواز کرنے والے روسی جنگی طیاروں  نے ادلب کے دیہات  عین الشیب پر حملہ کیا  جس میں دو عام شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جنہیں  اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ترکیہ،روس اور ایران  نے سال 2017 میں  آستانہ اجلاس کے دوران  شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر چار علاقوں کو  کشیدگی  کم کرنے کے حامل  زون  قرار دیا  گیا تھا۔

 سال 2017 تا 2020  کے درمیان   شام سے بیس لاکھ باشندے ترک سرحد کے قریب پناہ لینے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں