امریکہ نے شمالی کوریا کے لیے سیاحت کی پابندی میں توسیع کر دی ۔
امریکی امور خارجہ کے مطابق، سال 2017 سے جاری اس پابندی کی میعاد اگلے سال 31 اگست تک بڑھا دی ہے ۔
یہ فیصلہ ،جوہری اور بلاسٹک میزائل پروگرام اور شمالی کوریا کے غیر قانونی طور پر امریکی فوجی ٹریوس کنگ کی اسیری اوراس کے بارے میں لا علمی کے باعث کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
امور خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی شہری کی اسیری طویل عرصے جاری رہ سکتی ہے لہذا امریکی پاسپورٹ کے حامل افراد کی شمالی کوریا سیاحت پر پابندی برقرار رکھی جائے گی لیکن اگر کسی کو حسب ضرورت سیاحت کرنی ہو تو اس کےلیے خصوصی اجازت لینا ہوگی۔
اس پابندی کا اطلاق ایک امریکی طالب علم اوٹو وارم بئیر کی زیر حراست موت واقع ہونے کے بعد سال 2017 میں کیا گیا تھا۔