شمالی عراق میں پی کےکے کے خلاف آپریشن میں ایک ترک فوجی شہید ہوگیا ۔
ترک امور دفاع کے مطابق، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں فوجی چوکیوں پر پی کےکے کے دہشتگردوں کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجے میں ایک ترک فوجی شدید زخمی ہو گیا جو کہ اسپتال میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔