ترک مسلح افواج نے گزشتہ ہفتے کے دوران بشمول شمالی عراق اور شام، 40 دہشت گردوں کو غیر فعال کردیا ہے اور یکم جنوری سے اب تک 1102 دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔
وزارت قومی دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق تازہ ترین معلومات شئیر کی ہیں۔
اس کے مطابق، ترک فوج، جس نے 24 جولائی 2015 سے اب تک 38,445 دہشت گردوں کو غیر فعال کیا ہے ، دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی بلاتعطل اور پرعزم جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
گزشتہ ہفتے عراق اور شمالی شام سمیت 40 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا۔ اس طرح یکم جنوری سے اب تکغیر فعال کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 1102 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے ذرائع نے، شام کے علاقے قمشلی میں 15تا17 اگست کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ساتھ امریکہ کی طرف سے کی جانے والی مشقوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ نے داعش سے لڑنے کے بہانے PKK/YPG دہشت گرد تنظیم کی حمایت جاری رکھے ہوئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد تنظیم سے دوسری دہشت گرد تنظیم کو استعمال کر نے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں لڑی جاتی۔ دوسرے لفظوں میں، دہشت گردی کے خلاف جنگ دہشت گردوں کے تعاون سے نہیں ہوسکتی ۔ ہمیں اپنے دوست اور اتحاد ملک سے PKK/YPG دہشت گرد تنظیم کی مدد اور حمایت کو ختم کرنا اور دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ میں مخلصانہ حمایت کرنا ہے۔