صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز بڑے معرکے کی 101ویں سالگرہ کے موقع پر قومی جدو جہد میں شامل سورماوں کو یاد کیا ۔
ایردوان نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ترک قوم کے استقلال و مستقبل کی پروا میں جنگ آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کروانے والی اس اہم جدوجہد کی 101 ویں سالگرہ کے موقع پر میں غازی مصطفی کمال اور ان کے تمام ساتھیوں کو اظہار تشکر کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔