English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریگوژن کی آخری رسومات کا فیصلہ ان کے رشتے داروں پر منحصر ہے: پیسکوف

القمر

روس کے صدارتی ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ  ویگنر کے  بانی یوگینی پریگوژن کی آخری رسومات رشتے داروں کے فیصلے کے بعد ہی ہونگی ۔

پیسکوف نے ماسکو میں اخباری نمائندوں سے حالا ت حاضرہ سے متعلق  غور کیا ۔

 ترجمان نے  صدر ایردوان اور پوتین جلد ہی رابطہ کریں گے جس کے بارے میں سرکاری اعلان  وقت آنے پر کیا جائے گا۔

پیسکوف نے مزید بتایا کہ  اناج راہداری کی دوباری بحالی کے حوالے سے ترکیہ اور قطر کے تعاون سے ایک فارمولا زیر غور ہے ،اس سلسلے میں کافی نعم البدل بھی موجود ہیں مگر اس موضوع پر فی الوقت کہنا  مشکل ہے ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ دنوں  ایک نجی طیارے میں سوار پریگوژن  کی ہلاکت سے متعلق پیسکوف نے کہا کہ ان کی اخری رسومات سے متعلق فی الوقت معلومات نہیں ہے،اگر کوئی فیصلہ لیا گیا تو اعلان کیا جائے گا ، اس سلسلے میں فیصلے کا دارو مدار پریگوژن کے رشتے داروں کی بات پرہوگا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے