عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ الا سوڈانی کے ٹرانسپورٹ ایڈوائزر ناصر الااسدی نے کہا ہے کہ ترکیہ اور عراق ترقیاتی شاہراہ منصوبے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
الااسدی نے عراق سے شائع ہونے والے سرکاری اخبار "الصباء” کو کچھ بیانات دئیے۔
اخبار نے اسدی کے بیان کہ "ترکیہ اور عراق کے درمیان ترقیاتی شاہراہ منصوبے کے معاہدوں پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔” کو جلی حروف کے ساتھ شائع کیا ہے۔
"ان معاہدوں میں سڑک اور ریلوے کے منصوبوں کا احاطہ کیا جائے گا جو خلیج کو ترکیہ کی سرحد تک لے جائیں گے۔” اسدی نے کہا کہ مذکورہ سڑکیں اور ریلوے مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان مال و اسباب کی نقل و حمل کے لیے اہم گزرگاہ ہوں گے۔
اخبار نے لکھا ہے کہ ترکیہ، وزیر اعظم سوڈانی کے اعلان کردہ ترقیاتی روڈ پروجیکٹ کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔
عراقی وزیر اعظم سوڈانی نے مئی کے آخر میں ترقیاتی روڈ پروجیکٹ کا اعلان کیا، جو ان کے بقول ایشیا کو یورپ سے ملا دے گا۔
یہ منصوبہ جو کہ خلیج فارس کی عظیم فاو بندرگاہ سے شروع ہو کر عراق کے شمال تک جاری رہتے ہوئے ترکیہ تک پہنچے گا، میں 1200 کلومیٹر ریلوے اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے بصرہ، بغداد اور موصل کو ترکیہ کے ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
