ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 20 تا 25 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نیند کے لیے بہترین

امریکی محققین نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ 65 سال سے زائدعمر کے افراد میں اچھی رات کی نیند کے لیے کمرے کا مثالی درجہ حرارت 20 تا25 ڈگری ہونا چاہیے۔

تحقیق کے مطابق جس کے نتائج ’سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ‘ نامی جریدے میں شائع ہوئے، ماہرین کی ٹیم نے 65 سال سے زائد عمر کے 50 افراد کی 11 ہزار راتوں کی نیند کو مانیٹر کیا۔

تحقیق میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ عمر کے گروپوں کے لیے کمرے کے درجہ حرارت میں شدید فرق ہے، اور یہ بات سامنے آئی کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے کمرے کا   درجہ حرارت 20-25 ڈگری درجہ حرارت اچھی نیند کے لیے بہترین ہے۔

اس کے علاوہ، ٹیم نے نیند کے معیار میں 5 سے 10 فیصد کمی کا مشاہدہ کیا جب کمرے کا درجہ حرارت 30 ڈگری سے بڑھ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں