ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا نےمعاشی مشکلات کی وجہ سے سرحدیں کھولی ہیں: جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کورونا تدابیر کے تحت تین سال سے بند سرحدوں کو  دوبارہ کھول دیا ہے جو کہ اس کی معاشی مشکلات کی وجہ سے ہے ۔

یان ہوپ کی خبر کے مطابق، جنوبی کوریا کی وزارت انضمام کے ترجمان کوُبی ینگ سام نے بتایا کہ  شمالی کوریا  نے اپنے معاشی مسائل کی وجہ سے سرحدوں کو دوبارہ  کھولا ہے۔

 ترجمان نے بتایا کہ  سرحدوں کو بند کرنے سے شمالی کوریا کو  مختلف قسم کی معاشی مشکلات لاحق ہوئی ہیں جبکہ  بیرون ملک  بالخصوص چین میں مقیم  شمالی کوریائی باشندوں کی جبراً وطن واپسی بھی ہمارے خدشات کو ہوا دے رہی ہے ۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے  کورونا تدابیر کے تحت  تین سال تک اپنی  سرحدیں بند رکھی ہوئی تھیں جنہیں اس نے گزشتہ روز اپنے چین میں  مقیم باشندوں کی وطن واپسی کےلیے دوبارہ  کھول دیا تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں