ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجکستان میں طوفانی بارشیں، 13 افراد ہلاک

تاجکستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے اموات کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

تاجکستان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے وحدت شہر میں 11 اور روداکی شہر  میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق صدر امام علی رحمٰن نے ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، ہنگامی حالات  و سول ڈیفنس کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو آفت میں ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کی مدد کرنے اور آفت کے نتائج پر فوری شکل میں قابو پانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں