ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریگوژن کی موت حادثاتی لگتی ہے: وائٹ ہاوس

وائٹ ہاوس  کی ترجمان  کارین جین پیئر نے ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن کی طیارہ حادثے میں موت کو حادثاتی  قرار دیا ہے ۔

 ترجمان نے  اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پریگوژن کے طیارہ حادثے سے متعلق فی الوقت کسی قسم کا تبصرہ کرنا مشکل ہوگا، موجودہ حالات اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ پریگوژن کی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔

 یاد رہے کہ روسی شہری ہوا بازی  ایجنسی کا کہنا تھا کہ  ایک نجی طیارہ TVER میں  گرنے سے اس میں سوار  پریگوژن سمیت دس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی اپنے بیان میں  پریگوژن کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں