روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی
روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، صدر پوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے، جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگی لارووف کریں گے۔
قبل ازیں، روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریملن کے مطابق، پوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں جی20ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ نئی دلی میں منعقد ہوگا
