English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوہر کی حرکتیں ٹھیک ہوں تو بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے، اشنا شاہ

القمر

  کراچی: اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل فون چیک کرنے کی ضرورت نہیں پڑنا چاہیے۔

اشنا شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے۔اگر بیوی موبائل دیکھ بھی لے تو شوہر کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ اکثرمرد حضرات اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں ۔ مرد حضرات اپنی فطرت اور حرکتیں ایسی رکھیں کہ بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے۔ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے۔ میرے شوہر اچھے ہیں اور انہوں نے میرے کہے بغیر اپنے موبائل پر میری فیس آئی ڈی لگا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے