ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا کہ 30 اگست ترک قوم کے لیے وطن کی محبت کے ساتھ دوبارہ جنم لینے اور اس سرزمین میں ہمیشہ کے لیے آزادانہ طور پر موجود رہنے کا دن ہے۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع کیے گئے پیغام میں، قرتولموش نے اظہار کیا کہ وہ 30 اگست یوم ظر کی 101 ویں سالگرہ پر پہنچ کر صحیح اعزاز اور فخر محسوس کر رہے ہیں۔
تیس اگست کی فتح کا جشن مناتے ہوئے قرتولموش نے کہا کہ 30 اگست ہمارے آباؤ اجداد کی بہادری کا غمازہے، جنہوں نے اپنے وطن، پرچم، مستقبل اور حرمت اذان کی پاسداری پرکہا تھا کہ” آزادی یا موت”۔
انہوں نے کہا کہ 30 اگست ہمارے لیے وطن کی محبت کے ساتھ دوبارہ جنم لینے کا دن ہے تاکہ اس سرزمین پر ہمیشہ کے لیے آزادانہ طور پر رہا جائے،یہ باوقار نظریہ ہے جو ہماری قوم نے اپنے دور حکومت میں اسیری کو قبول نہ کرتے ہوئے ایک صدی قبل پوری دنیا کو دکھایا، آج یہ نظریہ مضبوط اور عظیم ترکیہ کے راستے پر ہمارا واحد سہارا اور تحریک کا ذریعہ ہے۔ میں اپنے تمام شہداء کو رحمت ،مغفرت اور تشکر کے ساتھ یاد کرتا ہوں جنہوں نے اس سرزمین کو ہمارا وطن بنایا۔
