ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بائڈن کی کانگریس سے اپیل: "افغان ہم آہنگی" بِل کی منظوری دی جائے

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے افغانستان سے انخلاء کی سالانہ یاد کے موقع پر کانگریس سے اپیل کی ہے کہ امریکہ میں پناہ  گزین افغانیوں کے لئے رہائشی پرمنٹ پر مبنی "افغان ہم آہنگی” قانونی بِل کی منظوری دی جائے۔

بائڈن نے افغانستان سے امریکہ کے فوجی انخلاء کے دوسرے سال کی مناسبت سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ میں پناہ لینے والے افغانیوں نے انخلاء کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔ میں نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ جیسے انہوں نے  ہمارا ساتھ دیا تھا اسی طرح ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ میں اس حوالے سے  کانگریس سے اپیل کرتا ہوں کہ "افغان ہم آہنگی” قانونی بِل کی منظوری دی جائے تاکہ افغانیوں کو امریکہ میں رہائشی پرمنٹ دیا جا سکے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بل، 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلاء  کے دوران ملک سے نکالے گئے، افغانیوں کو امریکہ میں رہائشی پرمنٹ دینے پر مبنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں