ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان آج روس کے سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ” وزیر خارجہ خاقان فیدان 31 اگست سے یکم ستمبر تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دورے کے دائرہ کار میں دو طرفہ تعلقات سے متعلقہ ایجنڈے کے موضوعات سمیت علاقائی و عالمی معاملات پر مشاورت متوقع ہے”۔
