جاپان میں امسال گزشتہ 125 سالوں کا سب سے گرم ترین موسم گرما ثابت ہوا ہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے بیان کے مطابق جون سے اگست کے عرصے میں ملک کے 15 مختلف علاقوں میں درجہ حرارت کی پیمائش کی گئی۔
اس بات کا تعین ہوا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں درجہ حرارت میں اوسط انحراف میں 1.76 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوا ہے۔
16 جولائی تا 23 اگست کو ملک بھر میں 915 علاقوں میں سے 106 میں معمول سے بہت زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "2023 کے موسم گرما میں، شمالی، مشرقی اور مغربی جاپان میں موسم گرما کا اوسط درجہ حرارت کافی زیادہ رہا ہے۔ جاپان میں موسم گرما کا اوسط درجہ حرارت سن 1898 کے موسم گرما کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔”
یورپ کے برعکس بارشوں اور ٹھنڈےموسم گرما کا سامنا کرنے کے باوجود برطانیہ میں جون میں گرمی کی وجہ سے یہ اپنی تاریخ میں اوسطاً 8 واں گرم ترین موسم گرما تھا۔
بتایا گیا کہ سال کا گرم ترین دن 32.2 ڈگری کے ساتھ 10 جون تھا، جب کہ 2023 کا موسم گرما کا اوسط درجہ حرارت عام حالات میں توقع سے 0.8 ڈگری زیادہ تھا۔
آسٹریلیا میں گزشتہ 27 سالوں میں گرم ترین سردیوں کا مشاہدہ ہوا ہے۔
ملک بھر میں موسم سرما کا اوسط درجہ حرارت 1961 سے 1990 تک کے اوسط درجہ حرارت سے 1.54 ڈگری زیادہ تھا۔
یہ عمومی طور پر سال 1996 کے بعد سب سے زیادہ گرم موسم سرما ثابت ہوا ہے۔