ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھیٹرمیں فحش ڈانس؛ آرٹس کونسل گجرانوالہ اور فیصل آباد کے سربراہان عہدوں سے برطرف

 لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے فحش ڈانس روکنے میں ناکامی پر آرٹس کونسل گجرانوالہ اور فیصل آباد کے سربراہان اپنے عہدوں سے برطرف کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق متعلقہ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں سربراہان تھیٹرز میں فحش ڈانس روکنے میں ناکام رہے تھے اور فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کاہ کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف کیے گے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں، کہیں بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں