ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر شی جن پنگ جی۔20 اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نو تا دس ستمبر کے درمیان نئی دہلی میں  ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں  شرکت نہیں کریں گے۔

 امور خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس نے کہا کہ صدر کی جگہ  وزیراعظم لی چیانگ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ سربراہی اجلاس اتفاق رائے کو مستحکم اور ترقی کو فروغ دے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں ہونے والے جی20 اجلاس میں چینی صدر کی شرکت نہ کرنے کے امکان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ جی 20 میں چینی صدر کے شرکت نہ کرنے کے امکان کی اطلاع  پر مایوس ہوا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس 9 اور 10ستمبر کو نئی دلی میں ہو گا جس میں روسی صدر پوٹن بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں