شام میں چشمہ امن آپریشن کے تحت دہشتگردی سے پاک تل ابیض قصبے میں پی کےکے کے حملے میں ایک عام شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
راقہ کے شمال میں دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے زیر قبضہ عین العیسی قصبے سے تل ابیض کے جنوبی دیہات صالیحیہ پر بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا ۔
اس حملے میں ایک عام شہری ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
تل ابیض کو اکتوبر 2019 میں ترکیہ کے چشمہ امن آپریشن کے نتیجے میں پی کےکے سے پاک کروالیا گیا تھا۔
چشمہ امن آپریشن کے حامل علاقوں میں اکثرپی کےکے کے دہشتگرد گھس کر عام شہریوں پر راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔
