شام کے شمال میں فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے پاک کی گئی تحصیل ‘الباب’ کے قصبے ‘قبّاسین ‘ پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
PKK/YPG کے دہشت گردوں نے رات کے وقت، منبچ کے مقبوضہ علاقے ‘اریمہ’ سے ‘قبّاسین’ پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے کے ساتھ حملہ کیا ہے۔
حملے کے نتیجے 4 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
دہشت گرد تنظیم نے کل بھی ملک کی شمال مشرقی تحصیل تل ابیض کے جنوبی گاوں صالحیہ پر حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ الباب کے ضلعی مرکز کو فروری 2017 میں فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کر دیا گیا تھا۔
