English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’ جوان ‘ کی کامیابی کیلیے شاہ رخ خان مندر پہنچ گئے

القمر

تروپتی: بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی کامیابی کے لیے  مندر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان اپنی سہانا خان کے ساتھ آندھرا پردیش کے مشہور مندر گئے اور فلم ’ جوان‘ کی کامیابی کے لیے پوجا کی۔

فلم ’جوان ‘ میں شاہ رخ خان کی ساتھی اداکارہ نیانتھرا بھی اپنے شوہر کے ساتھ  پوجا میں شریک ہوئیں۔ شاہ رخ خان کی آمد پر مندر میں ہجوم ہوگیا۔ شاہ رخ خان نے مندر سے نکلتے وقت مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان کی بیٹی کے ساتھ مندر آمد اور پوجا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ رخ خان کچھ روز قبل ممبئی کے مشہور مندر بھی گئے تھے۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے