وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک یونان کے ساتھ بلا مشروط مکالمت جاری رکھنے اورتعلقات کو ہر شعبے میں تقویت دینے کےلیے تیار ہیں، باہمی مسائل کو مشترکہ مفادات کے تئیں عالمی قوانین کے احترام میں حل کرنا ہونگے۔
فیدان نے یونانی ہم منصب یورگوس یرا پیتریتیس نے انقرہ میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔
فیدان نے کہا کہ بحیرہ ایجنیئن اور بحیرہ روم میں درپیش تنازعات پرمیں نے یونانی ہم منصب سے تفصیلی بات چیت کی ہے، بحیرہ ایجیئن پر نظریاتی اختلافات موجود ہیں جس پر مشاورت ماضی میں جاری تھی جس کے دوام پر اتفاق کیا گیا ہے،ہم مسائل کے حل کےلیے کوششیں کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہجرت پر ہمیں مقابلہ نہیں تعاون درکار ہے،بحیرہ ایجیئن مزید جانی نقصان برداشت نہیں کر سکتا ۔ یونان میں آباد ترک النسل اقلیت کے مسائل پر بھی غور کیا گیا ،ہم نے ترکیہ میں اقلیتوں کے حقوق پر کافی اقدامات کیے ہیں جس کی توقع یونان سے بھی کی جا تی ہے، ہم دورعثمانیہ کے تاریخی آثار کی تجدید اور مرمت میں تعاون کے لیے تیار ہیں،علاوہ ازیں ہم نے دیگر علاقائی مسائل پربھی سوچ بچار کیا ہے۔
خاقان فیدان نے مزید کہا کہ یورپی یونین سے توقعات پر بھی بحث ہوئی، ہم یونان کے ساتھ بلا مشروط مکالمت جاری رکھے اور تعلقات کو ہر شعبے میں مشترکہ مفادات کے تئیں پروان چڑھانا چاہتے ہیں، مشترکہ تنازعات کو باہمی احترام اور عالمی قوانین کے تحت حل کرنا چاہتے ہیں۔
یونانی وزیر نے بھی کہا کہ اعتماد بڑھانے کے لیے مذاکرات کا آغاز جلد ہوگا،دونوں ملکوں کے درمیان مثبت پیش رفت کی بحالی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
