English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ: یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی کے ساتھ پُر امن مقاصد کا دعوی نا معقول ہے

القمر

امریکہ نے کہا ہے کہ ایران نے یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کی کوئی معقول اور پُر امن توجیہہ نہیں ہو سکتی۔

امریکہ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پاٹل نے دارالحکومت واشنگٹن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

ایران کی طرف سے  یورینیئم کی 60 فیصد افزودگی سے متعلق سوال کے جواب میں پاٹل نے کہا ہے کہ "ایران کے یورینیئم کو 60 فیصد افزودہ کرنے کی کوئی معقول اور امن پسندانہ توجیہہ موجود نہیں ہے”۔

ایران کے، موضوع سے متعلقہ، بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پاٹل نے کہا ہے کہ "اس وقت دنیا میں کوئی اور ملک پُر امن مقاصد کے دعوے سے 60 فیصد افزودہ یورینیئم استعمال نہیں کر رہا”۔

تہران۔واشنگٹن جوہری مذاکرات کے بارے میں بھی ویدانت پاٹل  نے کہا ہے کہ "اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے