English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر کینسر کے مریضوں کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ

القمر

سائنسی تحقیق کے مطابق حالیہ 30 سالوں  کے دوران دنیا بھر میں 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر کی شرح میں 80 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی ریکارڈ کے مطابق 1990 کی دہائی میں 50 سال سے کم عمر کینسر کے مریضوں کی تعداد 1،82 ملین تھی جو 2019 میں  بڑھ کر 3،26 ملین ہو گئی ہے۔

اس دورانیے میں 40  سالہ، 30 سالہ بلکہ اس سے بھی کم عمر  مریضوں میں کینسر کی وجہ سے اموات  کی شرح میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

2019 میں 50 سال سے کم عمر کینسر کے مریضوں  میں اموات کی تعداد 1،06 ملین رہی۔ یہ تعداد 90 کی دہائی کے مقابلے میں  27 فیصد اضافے  کے ساتھ ریکارڈ میں آئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ   غیر صحتمندانہ خوراک کا استعمال، شراب نوشی، سگریٹ نوشی  اور کاہلی کینسر کے پھیلاو میں  اضافے کی سرفہرست وجوہات   ہیں۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق  "حفظانِ صحت کے مطابق خوراک، تمباکو اور شراب نوشی سے پرہیز ، ورزش اور کھُلی ہوا میں وقت گزارنے سے کینسر کی روک تھام کی جا سکتی ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے