English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: دہشتگردوں کا راکٹ حملہ،متعدد مکان اور مسجد کو نقصان

القمر

 دہشتگرد تنظیم پی کےکے نے شمالی شام  کے قصبے باب  کے دیہات  ال اولاشلی  کی ایک مسجد اور بعض مکانوں پر  راکٹ حملہ کیا ہے۔

 ترک مسلح افواج کے فرات ڈھال آپریشن کے نتیجے میں  دہشتگردوں سے پاک باب کے مشرق میں  واقع  اریمہ نامی علاقے پر قابض پی کےکے کے دہشتگردوں نے  اولاشلی  پر راکٹوں سے حملہ کر دیا ۔

 معلوم ہوا ہے کہ  راکٹوں کے نتیجےمیں بعض مکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک مسجد بھی ان راکٹوں کی زد میں آ گئی۔

 ان حملوں کے بعد  تقریبا دو سو خاندان  دیگر علاقوں میں نقل مکانی کر گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے