ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کونسل آف اسٹیٹ نے عبایا پر پابندی کے خلاف اعتراض کو مسترد کر دیا

فرانس میں کونسل آف اسٹیٹ نے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

کونسل آف اسٹیٹ نے وزارت تعلیم کے اسکولوں میں عبایا پر پابندی کے فیصلے پر اعتراض کا جائزہ لیا۔

عدالت نے اسکولوں میں عبایہ پر پابندی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی سے "نجی زندگی، عبادت اور تعلیم کے احترام کے حقوق کے ساتھ ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف اصول” کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

اپنے فیصلے میں، کونسل آف اسٹیٹ نے استدلال کیا کہ طالبات عبایا نامی لمبا لباس پہنتی ہیں اور طلبا  ایک مذہبی وجہ سے  چوغہ   پہنتے ہیں اور اس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

عدالت نے واضح  کیا ہے کہ قواعد و ضوابط  اسکولوں میں طلباء کو ایسی علامت یا لباس پہننے سے  باز رکھتے ہیں  جو ان کی مذہبی وابستگی کی نشاندہی کرتا ہو۔

وزیر تعلیم گیبریل اٹل کا 27 اگست کا بیان کہ سیکولرازم کے  برخلاف ہونے کے جواز میں ہم  سکولوں میں عبایا اور چوغے کی طرز کے لمبے لباس کو  زیب  تن کرنے  کی اجازت نہیں دیں گے ، نے بحث کھڑی کی تھی۔

صدر ایمانوئل میکرون نے کہا  تھاکہ وہ سکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

عبایا پر پابندی کے فیصلے کو  ADM ایسوسی ایشن کی طرف سے بنیادی آزادیوں کے خلاف  ہونے کے جواز میں کونسل آف اسٹیٹ میں  چیلنج کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں