ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز کی ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ پر نظر ثانی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فِچ ریٹنگز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کی ” بی” کے طور پر تصدیق کی ہے اور 2 سال کے بعد اس کی ریٹنگ آؤٹ لک کو "منفی” سے بڑھا کر "مستحکم” کر دیا ہے۔

فچ ریٹنگز نے ترکیہ کے کریڈٹ آؤٹ لک پر نظر ثانی کی۔

ادارے کی طرف سے دیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ ترکیہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگ کی تصدیق "بی” کے طور پر کی گئی ہے اور کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک کو "منفی” سے "مستحکم” میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

بیان میں، اس بات پر زور دیا گیا کہ "مستحکم” کے نقطہ نظر پر نظرثانی، مختصر مدت کے میکرو فنانشل استحکام کے خطرات میں گراوٹ لانے والے اور ادائیگیوں کے توازن کے دباؤ کو کم کرنے والے  زیادہ روایتی اور مستقل پالیسی کے امتزاج کی طرف واپسی کی عکاسی   کرتی ہے۔

فچ ریٹنگز  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقتصادی  ترقی  کی شرح 2023 میں 4.3 فیصد جبکہ 2024 میں 3 فیصد تک  رہنے  کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ نے انتخابات کے بعد نیٹو اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تیزی سے کارروائی کی، یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کو بحال کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا، اور اس کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کی تعمیر نو جاری رکھی۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترکیہ اناج راہداری  معاہدے کی بحالی پر بات چیت کرتے ہوئے یوکرین کی جنگ میں فعال سفارتی کردار ادا کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں