ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مراکش میں 7 کی شدت کا زلزلہ، وسیع پیمانے کی تباہ کاریاں

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مراکش میں آنے والے 7 شدت کے زلزلے میں 632 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مراکش کے نیشنل جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں 7 شدت کا زلزلہ رونما ہوا  ہے۔

ادارے نے بتایا کہ 8 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ملک کے شمال میں واقع مراکش کا الحوز علاقہ تھا۔

مراکشی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ملک کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، ابتدائی معلومات  کے مطابق 632 افراد ہلاک ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ جن شہروں میں اموات ہوئیں ان میں مراکش، ازیلال، اگادیر، ورزازات اور چیچاؤ شامل ہیں۔

مقامی اخبارات نے لکھا ہے کہ مراکش کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر کر 10 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے کاسا بلانکا، میکنیس، اگادیر اور فیس شہروں بالخصوص دارالحکومت رباط میں محسوس کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے میں مراکش کی تاریخی فصیلوں کے کچھ حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثنا، ترک ہلال احمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ڈیزاسٹر ٹیمیں ، مراکش میں آنے والے زلزلے کے بعد ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں