امریکی ریاست ہوائی میں واقع کیلااووا آتش فشاں 96 روز بعد پحر سے فعال ہو گیا ہے ۔
امریکی مرکز برائے ارضیاتی تحقیق کے مطابق، ہوائی کے قومی پارک میں واقع کیلا اووا آتش فشاں میں مقامی وقت کے مطابق، صبح سوا تین بجے دھماکہ ہوا ۔
ماہرین نے عوام کو دھویں اور راکھ کے بادل اٹھنے پر خبردار کیا ہے۔
اس دھماکے کے بعد حکام نے متنبہ کیا ہے کہ آتش فشاں میں حرکات جاری ہیں۔
