English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم قزاقستان کے ساتھ تجارتی حجم میں ہر سال اضافہ کرتے رہیں گے: وزیر خارجہ فیدان

القمر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان قزاقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مرات نورتیلو کی دعوت پر قزاقستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

قزاقستان میں اپنی مصروفیات کے دوران فیدان نے سب سے پہلے نورتیلو کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں علاقائی موضوعات، تجارت اور اقتصادیات کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے موضوعات پر بات چیت کی گئی ہے۔

مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ فیدان نے کہا ہے کہ ہم قزاقستان کے ساتھ اپنے تجارتی حجم میں ہر سال اضافہ کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ  "ہم قزاقستان کے بڑے ترین سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں۔ ہم  ایشیاء اور یورپ کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے والے جغرافیائی محل وقوع کے مالک ہیں۔ ہم قزاقستان کی زمینی سالمیت اور خودمختاری کے ساتھ تعاون کرتے ہیں”۔

وزیر خارجہ خاقان فیدان  نے کہا ہے کہ "ہم نے مذاکرات میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے مراحل پر بھی بات چیت کی ہے۔ فیتو دہشت گرد تنظیم ہماری مشترکہ دشمن ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ ترکیہ اور دیگر ممالک میں کیا کرنا چاہتی ہے۔ اس غدار تنظیم کے خلاف جدوجہد میں ہم قزاقستان کے ساتھ بھرپور تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ہم سب کو فیتو سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے