English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی

القمر

لیبیا کے مشرقی شہر درنہ میں سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 5 ہزار 300 تک پہنچ گئی ہے اور ہزاروں افراد لاپتہ ہیں۔

لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی LANA کے مطابق 10 ستمبر کو آنے والے سیلاب کے نتیجے میں صرف درنہ شہر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

وسطی بحیرہ روم کے "ڈینیئل” طوفان نے 10 ستمبر کو لیبیا کے شہروں بن غازی،  بیضا، مرج، سوسہ اور درنہ  کو لپیٹ میں لے لیا تھا۔ طوفان اور شدید بارشوں کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔

لیبیا قومی اتحاد حکومت کے  وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے سیلاب کی آفت اور کثیر تعداد میں اموات کی وجہ سے ملک میں 3 روزہ  سوگ کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا صدارتی کونسل نے بھی برادر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے متاثرہ علاقوں کی مدد کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ریڈ کریسنٹ نے لیبیا میں لاپتہ افراد کے تعداد 10 ہزار تک پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

کہا جا رہا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقوں میں بارش کی مقدار حالیہ 40 سالوں کی بلند ترین مقدار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے