ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں:ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی  نے سعودی فرماں روا  سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ تعلقات میں فروغ کا پیغام دیا ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق، ایران کے ریاض میں متعین سفیر علی رضا عنائیتی نے  ایرانی صدر رئیسی  کا سعودی فرماں رواں اور ولی عہد  سمیت نائب وزیر خارجہ ولید الخارجی کو خصوصی پیغام پہنچایا ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس پیغام میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں میں  فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

 سعودی  نائب وزیر خارجہ  خارجی اور  سفیر عنائیتی نے  بات چیت میں دو طرفہ تعلقات  کو مضبوط بنانے اور مشترکہ مفادات  سے متعلقہ امور  پر غور بھی کیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں