English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل: طیارہ گر گیا، 14 افراد ہلاک

القمر

برازیل کے صوبہ امازوناس  میں EMB-110 طیارہ گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق صوبہ آمازوناس کے دارالحکومت ماناوس  سے جنگلاتی قصبے بارسیلوس کی طرف محوِ پرواز طیارہ لینڈنگ سے کچھ دیر قبل گِر گیا ہے۔

حادثے کے بعد آمازون سکیورٹی سیکرٹری وینیسیئس آلمیدانے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ شدید بارشوں کی وجہ سے حدِّ نگاہ بے حد کم ہو نے کے باعث بارسیلوس میں لینڈنگ کے دوران گِر گیا ہے”۔

طیارہ ایک کاروباری شخصیت کی طرف سے کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔

حادثے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے