ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورہ امریکہ پر روانہ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہو گئے،وہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں