ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس: ہم فریقین سے خون ریزی بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے، آذربائیجان کے قاراباع میں شروع کردہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے بارے میں  کہا ہے کہ "روسی فریق ،اصرار کے ساتھ ، جھڑپ کے فریقین  سے خون ریزی  بند کرنے کی اپیل کرتا ہے "۔

زاخارووا نے  معمول کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں آذربائیجان کی طرف سے قاراباع  میں آئینی ساخت کی تعمیرِ نو کے لئے میں شروع کردہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قاراباع کی صورتحال میں اچانک تناو  پر ماسکو کو اندیشوں کا سامنا ہے۔ روسی فریق، جھڑپوں کے فریقین سے علاقے میں خون ریزی بند کرنے، عسکری کاروائیاں فوری طور پر روکنے اور سیاسی و سفارتی حل کی طرف واپس لوٹنے  کی پُر زور اپیل کرتا ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ قاراباع کے حل سے متعلقہ تمام مراحل روس، آذربائیجان اور آرمینیا  کے سربراہان  کے قبول کردہ سہ فریقی اعلامیے میں درج ہیں۔ حالیہ دنوں میں روس اور بین الاقوامی وسائل اس مسئلے کے حل کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ علاقے میں روسی فوجی قوت "امن فورس” کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اس فورس کے کمانڈر فریقین کے ساتھ مستقل رابطے کی حالت میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں