روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین نے رات کے وقت بیلگوروڈ کے علاقے پر ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات گئے پونے چار بجےکیف کے Uragan” ” ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم سے روسی سرزمین پر تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بیلگورود علاقے کی فضائی حدود میں فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 9 راکٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا، اس طرح روس یوکرین جنگ شروع ہوگئی تھی۔
پوتن کا کہنا تھا کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے دائرے میں رکھنے کے لیے وہ اس ملک کو غیر فوجی علاقہ بنانا اور نازیوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔