9 جنوبی یورپی ممالک میڈ 9، جو یورپی یونین کے رکن ہیں اور زیادہ تر بحیرہ روم سے متصل ہیں، نے یورپی یونین سے نقل مکانی کو اپنے منبع پر روکنے کے لیے "مزید کاروائیوں” کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹلی، فرانس، پرتگال، کروشیا، یونان، مالٹا، یونانی قبرصی انتظامیہ ، سلووینیا اورا سپین پر مشتملMED9″ "نامی گروپ کی طرف سے گزشتہ روز مالٹا کے دارالحکومت والیٹا میں منعقدہ 10ویں سربراہی اجلاس کے بعد اختتامی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ میں، MED9 رہنماؤں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ نقل مکانی کے بر خلاف مہاجرین کے وطنوں اور ٹرانزٹ ممالک میں اپنی جدوجہد کو نمایاں طور پر بڑھائے۔
MED9 رہنماؤں نے علاوہ ازیں یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کے نئے "ہجرت اور پناہ کے معاہدے” پر مذاکرات کو تیز کیا جائے اور یورپی کمیشن کی موجودہ مقننہ دور کی مدت کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ طے کیا جائے۔
یہ بھی کہا گیا ہےکہ زیربحث معاہدے میں نقل مکانی کے معاملے میں فرنٹ لائن پر واقع ممالک کو یہ یقین دہانی کرانی چاہیے کہ ان کی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کیا جائے گا۔
یہ بھی درخواست کی گئی کہ تیونس اور یورپی یونین کے درمیان 16 جولائی کو غیر قانونی نقل مکانی اور تجارت سے نمٹنے کے شعبوں میں طے پانے والے مفاہمت کی یادداشت پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔
اعلامیہ میں 24 فروری 2022 سے جاری روس۔ یوکرین جنگ میں یوکرین کو مدد فراہم کرنے کی ضمانت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ”ہم یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ کی مذمت کا اعادہ کرتے ہیں۔ روس نے بحیرہ اسود کے اناج کے اقدام کو ختم کر کے غذائی تحفظ کے بحران کو مزید بگاڑ دیا ہے۔”