ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل: تل ابیب سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی زیرِ قیادت انتہائی دائیں بازو کی اتحادی حکومت کی عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے 39 ویں ہفتے میں بھی جاری ہیں۔

دارالحکومت تل ابیب، ہائفہ اور مغربی القدس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں بیسیوں مختلف مقامات پر کئے گئے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں اسرائیلیوں نے شرکت کی۔

ہر ہفتے کی طرح سب سے بڑا مظاہرہ تل ابیب میں کیا گیا ۔ مظاہرین نے کاپلان شاہراہ سے حکومتی کمپلیکس تک مارچ کی۔

مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے  ڈھول باجوں کے ساتھ "جمہوریت” کے نعرے لگائے۔

مظاہرین کے ایک گروپ نے تل ابیب کی مرکزی آیالون موٹر وے کو کچھ دیر کے لئے ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔

اسرائیل پولیس ترجمان دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پولیس نے 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا اور 7 کو جرمانے کی سزا سُنائی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں ، نیتان یاہو کی عدالتی اصلاحات کے خلاف، ملک گیر احتجاجی تحریک  شروع ہوئے  تقریباً 10 ماہ کا عرصہ گزر چُکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں