English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک نوجوانوں کی خلاء میں دلچسپی نے مجھے حیران کر دیا ہے: میٹ کالف۔ لنڈن برگ

القمر

ترکیہ کے ضلع ازمیر میں منعقدہ دنیا کے بڑے ترین ایوی ایشن، خلائی اور ٹیکنالوجی میلے ‘ٹیکنو فیسٹ’ میں شریک امریکی خلاء باز ڈورتھی میٹ کالف۔ لنڈن برگ نے کہا ہے کہ” ترک نوجوانوں کی خلاء میں دلچسپی نے مجھے حیران کر دیا ہے”۔

ڈورتھی میٹ کالف۔ لنڈن برگ نے چیغلی ہوائی اڈّے پر منعقدہ ٹیکنو فیسٹ  میلے کے آخری دن کی مذاکرہ تقریب بعنوان "خلا بازوں کی زبانی: انسان کو  خلاوں میں پہنچانے والی ولولہ انگیز کہانیاں” میں شرکت کی۔

تقریب میں امریکی خلاباز نے نوجوانوں کے سوالات کے جواب دیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں 10 سال  2004 سے 2014 تک خلاء بازی کرتی رہی ہوں۔ خلاء میں ہونے کا دلچسپ ترین پہلو وہاں سے دنیا کو دیکھنا ہے”۔

میٹ کالف ۔لنڈن برگ نے کہا ہے کہ ” میں نے پہلی دفعہ ٹیکنو فیسٹ میں شرکت کی ہے۔ میلے میں اس قدر بھاری شرکت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ میلے میں نوجوانوں، بچوں، کنبوں، یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات اور فوجیوں کو دیکھ کر مجھے حقیقتاً بے حد مسرت ہوئی ہے۔ بات کرنے کے دوران مجھے اپنے اوپر اڑتے طیاروں کی آوازیں سُنائی دے رہی ہیں۔ یہ حقیقی معنوں میں نہایت متاثر کن چیز ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” میں نے ترک نوجوانوں کی خلاء میں دلچسپی کا بذات خود مشاہدہ کیا ہے۔ یہ نوجوان بہت تعلیم یافتہ اور عزم و ارادے والے انسان ہیں۔ ان کے ذہن بہت سے اچھے افکار سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ ترک خلاء باز کو خلاء میں بھیجنے کے لئے تیار ہیں۔ ترکیہ کا پہلا خلاء باز خلاء میں جائے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ مجھے امید ہے کہ یہ دلچسپی بھی برقرار رہے گی کہ جس کا اس وقت میں مشاہدہ کر رہی ہوں ۔ میں جانتی ہوں کہ ایوی ایشن اور خلائی صنعت  میں ترکیہ کی اعلیٰ سطحی شرکت جاری رہے گی کیونکہ ٹیکنو فیسٹ ایک ایسا ماحول پیدا کر رہا ہے جو اس دلچسپی کے دوام کو ممکن بنائے گا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے