English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یہودیوں کے مسجد اقصی پر دھاوے بولنے کا سلسلہ جاری

القمر

سینکڑوں جنونی یہودی آباد کاروں نے”سوکوت ” تہوار کے تیسرے روز  اسرائیلی پولیس کے پہرے کے ساتھ  مقبوضہ مشرقیالقدس میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

اس دوران اسرائیلی پولیس نے مشرقی  القدس  کے پرانے شہر میں آہنی رکاوٹوں کے ساتھ چوکیاں بنائیں اور فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔

29 ستمبر کو شروع ہونے والا سوکوت  تہوار ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

یہودی آباد کاروں کے مذہبی تہواروں  کے دوران مسجد اقصیٰ   کی بے حرمتی کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن نے اطلاع دی ہے کہ کل سوکوت کے دوسرے دن 859 یہودی آباد کاروں نے مسجد الاقصی پر دھاوا بولا۔

26 اکتوبر 1994 کو اسرائیل اور اردن کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے مطابق مسجد اقصیٰ اردنی یروشلم اسلامک فاؤنڈیشنز ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام ہے۔

تاہم، 2003 سے یہودی لوگ  انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اور  اسرائیل کے یکطرفہ فیصلے کے ساتھ  پولیس کے ہمراہ مقدس معبد میں گھس آتے ہیں۔ ان کاروائیوں کو حملہ آور کاروائی سے تعبیر کرتے ہوئےالقدس  اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن اس بات پر زور دیتی ہے کہ مسلمانوں کی خودمختاری کو پامال کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے