English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: رواں ہفتے سے ہم عالمی منڈی میں یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں گے

القمر

ترکیہ۔عراق پیٹرول پائپ لائن رواں ہفتے میں پیداوار دینا شروع کر دے گی۔

ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل آلپ آرسلان بائراکتار نے، متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ،ابو ظہبی میں منعقدہ بین الاقوامی پیٹرول فیسٹیول اور کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

عراق۔ترکیہ پیٹرول پائپ لائن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پائپ لائن کو  6 فروری کے قہرمان ماراش زلزلے اور سیلاب کی آفت سے نقصان پہنچا تھا لیکن اب پائپ  لائن خدمات کے لئے تیار ہے۔

وزیر توانائی بائراکتار نے کہا ہے کہ "رواں ہفتے میں ہم عراق۔ترکیہ پائپ لائن کو فعال کر  کےعالمی منڈی میں  یومیہ نصف ملین بیرل پیٹرول پہنچانا شروع کر دیں  گے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے