علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد شامی جنرل پبلک آرڈر آفیسر مزدلف تاشکن کو غیر فعال کردیا گیا ہے ۔
نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (MİT) نے دہشت گردوں کا تعاقب جاری رکھا ہوا ہے۔
فیلڈ ایجنٹوں کو پتہ چلا کہ دہشت گرد مزدلف تاشکن عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔
MİT نے شام کے علاقے قمیشلی میں مناسب وقت پر ٹھوس آپریشن کرتے PKK کے نام نہاد شامی جنرل پبلک آرڈر افسر مزدلف تاشکن کو غیر فعال کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق دہشت گرد تاشکن 2007 میں داع لی جا حملے کا منصوبہ ساز تھا، جس میں 12 فوجی شہید ہوگئے تھے۔
