ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا میں ٹینکر میں دھماکے سے 20 افراد جان بحق

جنوبی نائجیریا کی ریاست ڈیلٹا میں ایندھن لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قومی میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق ریاست ڈیلٹا کی واری بینن ہائی وے پر پٹرول لے جانے والے ٹینکر میں نامعلوم وجہ سے دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں 20 افراد ہلاک، متعدد افراد زخمی اور کچھ مکانات کو نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کا علاج  معالجہکیا جا رہا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں