English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس نے نائجر سے انخلاء شروع کر دیا

القمر

فرانس نے نائجر سے اپنی یونٹوں کا انخلاء شروع کر دیا ہے۔

فرانس جنرل اسٹاف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نائجر کے ساتھ فوجی تعاون  ختم ہونے کی وجہ سے فرانس کے صدر امانوئل ماکرون نے 24 ستمبرکو، اس ملک میں تقریباً 10 سال سے فرائض پر مامور ،فرانسیسی فوجیوں کے  انخلاء کا حکم جاری کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نائجر سے فرانس کی فوجی یونٹوں کا انخلاء سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ نائجر  میں 26 جولائی کو صدارتی محافظ دستے نے صدر محمد بازوم  کو حراست میں لے لیا تھا اور اسی شام فوجیوں نے ملکی انتظام سنبھالنے  کا اعلان کیا تھا۔

صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل عبدالرحمٰن تچیانی نے 28 جولائی کو CNSP نامی عبوری حکومت کی صدارت سنبھال لی تھی۔

CNSP حکومت نے 7 اگست کو لامین زینے کو وزیر اعظم منتخب کیا اور 10 اگست کو 21 عسکری و سول اراکین پر مشتمل کابینہ کا اعلان کیا تھا۔

نئی نائجر انتظامیہ نے فرانس کے ساتھ فوجی سمجھوتے منسوخ کر دیئے تھے اور ملک میں موجود فرانسیسی یونٹوں کے انخلاء اور فرانس کے سفیر کے ملک ترک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اگرچہ پیرس انتظامیہ نے ان کہا تھا کہ ان مطالبات کو پورا نہیں کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود فرانس کے سفیر گذشتہ ہفتے پیرس واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے