ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نشے میں ڈرائیونگ پر دلیپ تاہل کو دو ماہ قید کی سزا

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار دلیپ تاہل کو نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے کیس میں دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

65 سالہ اداکارہ پر یہ کیس 5 برس پرانا ہے جب انہوں نے ایک رکشہ والے کو گاڑی سے ٹکر ماری تھی جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔

میڈیکل شواہد کے مطابق اداکار کے خون میں الکحل کے اثرات پائے گئے اسی لئے مجسٹریٹ کورٹ نے انہیں سزا سنائی۔

2018 میں ایک رکشہ ڈائیور کو ٹکر مارنے پر ممبئی پولیس نے انہیں گرفتار کیا گیا لیکن بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

دلیپ تاہل بالی وڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں بازیگر، کہو ناں پیار ہے، سولجر اور دیگر میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں