ممبئی: بالی وڈ کے نامور فلمساز روہت شیٹی کی نئی ویب سیریز ’انڈین پولیس فورس‘ 19 جنوری 2024 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔
سات قسطوں پر مشتمل سیریز کو پروڈکشن اور ڈائریکشن روہت شیٹی نے دی ہے اوراس میں سدھارتھ ملہوترا، سشمیتا سین اور ویویک اوبرائے ایکشن میں نظر آئیں گے۔۔
’انڈین پولیس فورس‘ کے ساتھ ’سنگھم‘ سیریز کے فلمساز روہت شیٹی کا کسی بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہوگا۔
Lights, Siren, Action!🚨
Amazon Original Indian Police Force, a larger than life series to release Worldwide on Jan 19, 2024! Thrilled to be bringing this high-octane action entertainer from the incredible Rohit Shetty to audiences. Paying an ode to our Indian Police on… pic.twitter.com/vIbFKqQzL4— prime video IN (@PrimeVideoIN) October 21, 2023
پرائم ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ناظرین کو خبر دی کہ وہ شاندارایکشن مناظر کیلئے تیار ہوجائیں۔
ویب سیریز کو ’پولیس کمیموریشن ڈے‘ پر ریلیز کیا جائے گا تاکہ ان پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو ملک کی بے لوث خدمت کرتے ہیں۔