English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہ رخ خان کا لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی کو خراج عقیدت

القمر

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر بشن سنگھ بیدی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں اداکار نے کرکٹر کی شاندار زندگی اور ان سے متاثر ہونے کا اقرار بھی کیا ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ بشن سنگھ بیدی ان لوگوں میں سے ایک تھے جن کے جوش اور وقار کو دیکھ کر ہم بڑے ہوئے ہیں اور اس نے ہماری زندگیوں کو تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے لیجنڈری کرکٹر کے لیے  دعا کرتے ہوئے کہا ’ خدا آپ کی روح کو سلامت رکھے، کھیلوں اور زندگی کے بارے میں ہمیں بہت کچھ سکھانے کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ کو بہت یاد کیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ دنیائے کرکٹ میں بشن سنگھ بیدی کو عظیم ترین لیفٹ آرم اسپنر سمجھا جاتا تھا اور وہ گزشتہ روز 77 برس کی عمر میں فوت ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے